• news

اظہر اقبال حسن کے بھائی انتقا ل کرگئے سراج الحق اور دیگر کا اظہار تعزیت

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن کے بڑے بھائی ظفر اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری، میاں مقصود احمد، ذکر اللہ مجاہد و دیگر قائدین اور کارکنان نے ظفر اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن