حمید الدین سیالوی کی حالت بہتر مکمل آرام کا مشورہ
ساہیوال/ سرگودھا(نامہ نگار )سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی کی حالت بہتر ہے فالج اٹیک کی وجہ سے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے انکے بیٹے صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی اور اور بھتیجے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے تمام عقیدت مندوں اور عوام سے خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے پیر آف سیال شریف ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں ان کا بلڈ پریشر ہائی ہونے سے انکی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر پہلے انھیں سرگودھا اور پھر لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایمرجنسی سے انھیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز انکی دیکھ بھال میں مصروف ہیں پیر آف سیال شریف کی تیمارداری کرنے والوں کا ہسپتال میں بھی تانتا بندھا ہوا ہے مریدین کی بھاری تعداد بھی ہسپتال میں موجود ہے۔