• news

نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان اور خورشید شاہ میں باضابطہ مشاورت شروع

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لئے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی پر باضابطہ طور مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ پیر کو وزیراعظم چیمبر میں اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔ سید خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں سے بات کرونگا، انہوں نے کہا کہ ابھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں آئے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے بھی ملاقات کی اور نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی۔

ای پیپر-دی نیشن