لودھراں الیکشن سے ثابت ہوا نوازشریف عوام کے دلوں کا حکمران ہے: جاوید ہاشمی
اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لودھراں کے الیکشن نے ثابت کردیا عوام کے دلوں کے اصل حکمران نوازشریف ہی ہیں۔لیگی کارکن نے سرمایہ داروں کے مقابلے میں الیکشن جیت کر ثابت کردیا عوام کا ضمیر خریدنا مشکل ہے۔ جمہوریت کے استحکام کیلئے لیگی کارکنوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔حلقہ این اے 149سے الیکشن میں حصہ لوں گا ،جلد رابطہ مہم کا آغاز ہوگا۔پیر کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی ضمنی الیکشن میں این اے 154 سے کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے پیراقبال شاہ کومبارکباد دینے انکے آبائی علاقے لودھراں پہنچ گئے۔اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ نے بتادیا کہ عوام پھر نوازشریف کو دیکھنا چاہتے ہیں،عوام کے مقبول ترین لیڈر کو عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔