سعودی عرب میں پہلا فیشن ویک 26 سے 31 مارچ تک ہوگا‘ شیڈول کا اعلان
دبئی (اے ایف پی) سعودی عرب میں پہلی بار عرب ممالک کا فیشن ویک مارچ میں ہوگا۔ فیشن کونسل کے ترجمان نے یہ اعلان کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے اصلاحاتی ایجنڈا شروع کیا ہے۔ فیشن ویک 26 سے 31 مارچ تک ریاض میں ہوگا جبکہ اس کا دوسرا ایڈیشن رواں برس اکتوبر میں کرایا جائے گا۔