• news

کوئٹہ: شارجہ سے آنیوالی پرواز سے 3 نایاب پرندے برآمد

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے تین نایاب شکاری پرندوں کو کوئٹہ ائرپورٹ سے تحویل میں لے لیا جنہیں متحدہ عرب امارات سے بلوچستان میں تلور کے شکار کیلئے لایا جا رہا تھا۔ کوئٹہ میں تین شکاری پرندوں کو تحویل میں لئے جانے کے بعد ایسے پرندوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جن پر عدالتوں میں باقاعدہ مقدمات چل رہے ہیں۔ ان پرندوں کو کوئٹہ کے ہوائی اڈے پر اتوار کو تحویل میں لیا گیا۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ڈپٹی کنزرویٹر نیاز کاکڑ کا کہنا ہے کہ ان پرندوں کو تحویل میں لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں لانے کے لیے مطلوبہ قانونی دستاویزات نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پرندے ڈبوں میں بند تھے جن کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ ان میں شکاری پرندے ہیں۔پرندوں کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن