ملتان میٹرو کرپشن کیس: افسروں کا نیب حکام سے عدم تعاون
ملتان (کرائم رپورٹر) میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس میں طلب کئے گئے افسروں نے گزشتہ روز بیشتر افسر نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے بلکہ اپنے نمائندے بھجوائے ہیں۔ واضح رہے نیب حکام نے میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ روز سابق کمشنر ملتان اسد اﷲ‘ سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عرفان الٰہی‘ سابق سیکرٹری عارف انور بلوچ اور چیف اکانومسٹ مشتاق سمیت متعدد افسروں کو طلب کیا تھا مگر مذکورہ افسروں نے نیب حکام کے ساتھ کیس کی تحقیقات میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ذرائع کے مطابق ریکارڈ نیب کی انکوائری ٹیم کے سپرد کر دیاگیا ہے اور نیب حکام کو موصول ہونے والے ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آئندہ سماعت پر ذمہ داروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔