• news

صوبوں میں گیس کی تقسیم‘ سپریم کورٹ کا نیا بنچ بنے گا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے نئے بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے فریقین کے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے کیس کا جائزہ لیا ہے میرے خیال سے اس کیس کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا جانا چاہیے اس لئے اس کیس کو نہیں سن رہے، سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن