کویت کا سرکاری محکموں سے غیرملکی ملازموں کو فارغ کرنے کا فیصلہ
کویت سٹی (صباح نیوز)عرب ملک کویت نے غیر ملکیوں پر بجلی گراتے ہوئے ان کو سرکاری محکموں میں ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کویت میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کا معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔کویتی وزرات داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے پہلے جن غیرملکیوں کی خدمات ختم کی جارہی ہیں انہیں لیبر قوانین کے مطابق 3 ماہ کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سرکاری محکموں میں جن غیر ملکیوں کے معاہدے ختم کئے جارہے ہیں ان میں سے بیشتر قانونی ماہر، فنی شعبوں سے وابستہ، اکائونٹنٹس اور دیگر شامل ہیں۔