• news

سیالکوٹ: شادی میں پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کی بارش باراتی بے قابو‘ بھگدڑ سے گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں کو نقصان

سیالکوٹ (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ میں شادی میں باراتیوں نے نوٹوں کی بارش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانچ پانچ ہزار کے نوٹ دیکھ کر باراتی بے قابو ہو گئے اور نوٹ لوٹناشروع کر دیئے۔ نوٹ پکڑنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ سے درجنوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ کنگرہ سے آئی بارات کا دولہا تو دلہنیا کو لیکر گھر روانہ ہو گیا مگر پیچھے بارات لوٹنے والوں نے جو تباہی مچائی تھی اس کے آثار باقی رہ گئے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس واقعے سے لاعلم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن