• news

شفقت محمود کا مائیک بند‘ تحریک انصاف کا واک آوٹ ہوتے ہوتے رہ گیا‘میاں منان سے تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن شفقت محمود کا تقریر کے دوران مائیک بند کرانے پر تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شفقت محمود کی نشست پر جا کر ان کو ٹھنڈا کیا۔ مسلم لیگ کے میاں عبدالمنان اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جبکہ شفقت محمود اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔تحریک کے کسی رکن نے کہا کہ نیب کا فیصلہ آنے والا ہے اس لئے سارا ایشو ہے۔

ای پیپر-دی نیشن