ایرانی امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا
تہران (اے پی پی) ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیموں نے اتوار کوگر کر تباہ ہونے والے طیارے کا مقام اورملبہ تلاش کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس مسافر طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ آسمان ایئر لائنز کا اے ٹی آر بہتر طرز کا یہ طیارہ علاقائی پروازوں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ طیارہ اتوار کے روز خراب موسم کی وجہ سے ایران کے جنوبی پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طویل پابندیوں کی وجہ سے ایران کے پاس زیادہ تر ہوائی جہاز پرانے ہیں۔