بینظیر قتل : 5 ملزمان کی نظربندی میں 60 روز توسیع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی ریویو بورڈ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری ہونے والے پانچ ملزمان شیر زمان، اعتزاز شاہ، عبدالرشید، حسنین گل کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی ریویو بورڈ کے سامنے بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچوں ملزمان کو پیش کیا گیا اور پنجاب حکومت نے ان کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ بند کمرے کی کارروائی میں پنجاب حکومت نے دستاویزات اور معلومات پیش کیں اور بتایا کہ ان پانچ افراد کی نظر بندی میں توسیع کیوں ضروری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ریویو بورڈ نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کالعدم تنظیم کے پانچوں ارکان کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ ملزمان میں شامل ہیں۔ بری ہونے والے پانچوں افراد کو سخت سکیورٹی میں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔