• news
  • image

قصور میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری پریشان

محمد شریف مہر
قصور میں ڈاکو راج کے باعث تقریباً ایک ماہ میں 77ڈاکے پڑے،شہری نقدی ،قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، لوگوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ جبکہ ایسی صورت حال ڈھائی سال قبل قصور میں دیکھنے کو ملتی تھی مگر کیونکہ ڈاکوؤں کو ان کے انجام تک پہنچایا جاتا تھا اور چوری، ڈکیتی وارداتیں نہ ہونے کے برابر تھیں مگر موجودہ صورت حال تشویشناک ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری محمد یٰسین موٹر سائیکل پرگھر جارہا تھا کہ گائوں نائول میں دو نامعلوم ڈاکوئوں نے نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا،وارڈ نمبر 3الہ آباد میں شیخ عرفان کے گھر تین نامعلوم ڈاکو گھس گئے،گھر والوں کو یرغمال بنا کر دولاکھ روپے نقدی چار تولہ طلائی زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ علاقہ تھانہ کھڈیاں چونیاں گیٹ کے رہائشی علی حسن نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ گزشتہ روز وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی پر گئے ہوئے تھے جب واپس لوٹے تو نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر چالیس ہزار روپے نقدی دوتولہ طلائی زیوارت اور دیگرگھریلو قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے تھے ۔تلونڈی کے قریب دو ڈاکوؤں نے ایک آئس کریم کمپنی کے ڈالہ کو روک کر سیل مین عطاالرحمن اور ڈرائیو ر عبدلاشکور سے22000ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ جبکہ کچہری چوک میں ورکشاپ سے نامعلوم چور5لاکھ کی قیمتی تاریں لے گئے ۔ چھانگا مانگا روڈ چونیاں میں واپڈا دفتر کے قریب چار ڈاکووں نے کار سوار محمد اشرف اور محمد طفیل کر روک کر ان سے250000روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے محمد اشرف کو زخمی کر دیا ،جنہیں علاج کے لئے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ چونیاں میں ہی دیون میرج حال کے قریب تین ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد نعیم اور مزمل امین سے20000ہزاراور موبائل فون چھین لیا ۔ جمیل احمد لاری اڈی سے شاد مان کالونی کے قریب دو ڈاکووں نے 5000ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ۔الہ آباد کے قریب دو ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ سوار رانا محمداشرف ودیگر جو عمرہ کے لئے پیسے جمع کروانے سے جا رہے تھے، ان سے11لاکھ لوٹ لئے۔ چونیاں بائی پاس کے قریب دو ڈاکوؤںنے محمد عمران اور اسکی والدہ سے20ہزار لوٹ لئے۔ اشرف، محمد جاویدسے نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ پتوکی میں نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز کے قریب واقع زاہد کریم کے گھر کے باہر کھڑا ڈالہ نامعلوم چورلے گئے ۔ملانوالہ بائی پاس پتوکی میں چار ڈاکوؤں نے وہاڑی کے رہائشی ملک خورشید اور جلال سے28000ہزار لوٹ لئے۔ شاد مان کالونی پتوکی کے خالد بھٹی سے50000ہزار لوٹ لئے۔ابراہیم اور فیصل سے موٹرسائیکل ،7000ہزار، اشفاق احمد کی موٹرسائیکل،لاہور کے سلمان شاہد سے نو ہزار، رفیق کی کریانہ کی دوکان سے55ہزار، عاشق کی دوکان سے 30ہزار، عبداللہ سے15000 اور ابرار سے8000ہزار،محمد عاشق سے44000، رانا دلشاد کے گھر سے50000روپے اور8تولے طلائی زیورات، ماسٹر حنیف نامی شخص کے گھر سے 6لاکھ،12تولے زیورات، محمد مقصود اور اسکے ڈرائیور ندیم سے1530000، صدی احمد سے15000ہزار، مبشر سے 30000ہزار ، غربی بستی کے ریاض احمدکے گھر سے 35000 لے گئے ۔ عابد علی سے دو لاکھ ،علی آ صف کی موٹرسائیکل ، الیاس کی دوکان سے15000ہزار، ٹیکسٹائل ملز سے جنریٹر،محمد شفیق کے گھر سے سترہ تولے طلائی زیورات ،سوا دو لاکھ، مدثرکے گھر سے ایک تولہ طلائی زیور، بیس ہزار، کنگن پور منڈی میںکریانہ مرچنٹس کے سابق صدر محمد سلیم قمر کے سٹور سے بارہ لاکھ، جاوید اقبال سے 80ہزار ،محمد علی سے موبائل سمیت15ہزار،ارشد سے 4 ہزار نقدی،الیاس سے 4ہزار، امین سے 4 ہزار،اکرم انصاری سے 17ہزار،سلیم سے 2ہزار،محمد بوٹا سے 7ہزار،اعظم سے ڈیڑھ لاکھ، بھولا ،سلیم ،ظفر ڈوگر سے نقدی،محمد اشرف اور شہباز سے نو لاکھ،رحمان پور ہ میں محمد رفیق کے گھر سے ایک لاکھ،، بہروز خاں سے پچیس ہزار لوٹ لئے۔ایس ایچ او صدر پتوکی طاہر خاں پر فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچیا۔ نصیر حسین سے 85ہزار، وقاص ر شید کی کریانہ دوکان سے ہزار وں روپے ،آصف مسیح اور عارف مسیح سے 11000ہزار،محمد امین سے1800، سجاد احمد سے پچاس ہزار، علی احمد صابری سے لیپ ٹاپ اور دو موبائل فون، جاوید اقبال سے 36300روپے اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں انکا بھائی ساجد جاں بحق ہوگیا ۔ موٹر سائیکل سوار منیر احمد قصور سے 17ہزار روپے، فرمان علی سے 169000،جیولر مالک بلا ل کی دوکان سے دس تولے زیورات،محمد شفیع سے40000ہزار اور فقیر حسین سے 20000ہزار،محمد عثمان سے50000ہزار ،مشتاق سے4500،منیر احمد کے گھر سے تین لاکھ، اللہ دتہ کی بھینسیں، عرفان کے گھرسے سات لاکھ، محمد زاہد سے دس ہزار،طارق بسواری سے تیس ہزا، فرحان علی سے کار، ذوالفقار علی سے بائیس ہزار، سلیم شہری سے سات ہزار،محمد مکھن اٹاری سے نقدی،عرفان کے ڈینٹل کلینک سے اڑھائی لاکھ، کوٹ رادھاکشن میںعثمان منیر کے گھرسے ڈیڑھ لاکھ، دو تولے طلائی زیورات، سرہالی روڈ مصطفی آباد سے واپڈا ملازم موٹرسائیکل سوار محمد امین سے نقدی، موبائل لوٹ لئے گئے ۔قصور کی اس نازک صورت حال پر سیاسی وسماجی ،مذہبی ،تاجر ،وکلاء ودیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ قصور میں امن وایمان کی بحالی کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن