غیرملکی اکاؤنٹس‘ سپریم کورٹ نے پروفیسر وحید کمال کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے غیرملکی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کیلئے دائر پروفیسر وحید کمال کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کرتے ہوئے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت اس معاملے پر ازخود نوٹس لے چکی ہے۔ کیس زیرسماعت ہے۔ اس لئے آپ کی درخواست غیرمؤثر ہے۔ ازخود نوٹس میں آپ فریق نہیں بن سکتے۔ کیونکہ آپ کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات زیرسماعت مقدمہ والے ہی ہیں۔