پولیس کے آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پولیس افسروں کی آوٹ آف ٹرن پرموشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں فریق وکلاء کے دلائل جاری تھے کہ مقدمہ کی مزید سماعت آج منگل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ سندھ کی بنیاد پر پنجاب میں بھی ترقیاں کالعدم قرار دیدی گئی ہیں، عدالتی فیصلہ میں میرٹ پر آنے والے پولیس افسر بھی متاثر ہوئے ہیں عدالت فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ڈاکو اور ملزم پکڑنا ہی پولیس کا کام ہے، کسی دوسری فورس میں بہادری دکھانے پر ترقی نہیں ملتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فوج میں نشان حیدر۔زمین اور مربعے ترقی نہیں ملتی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ فوج میں ترقی میرٹ پر ہی ہوتی ہے ،ستارہ امتیاز بھی ایک ایوارڈ ہی ہوتا ہے ۔ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہا کہ کئی درخواست گزار پولیس افسران کے جسم گولیوں سے چھلنی ہوئے، تب ہی انہیں بہادری پر پرمومشن ملی ہے ،سندھ کی بنیاد پر پنجاب میں ترقیاں کالعدم قرار دی گئیں۔