اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، برطانوی وزیراعظم: مسجد میڈن ہیڈ کا دورہ
لندن (این این آئی) اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کیلئے کھول دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہئے۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔