جناح ہسپتال کراچی میں علاج کی بہترین سہولیات پر چیف جسٹس کی طرف سے ایک لاکھ روپے انعام
کراچی (آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے جناح ہسپتال میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دے دیا، چیف جسٹس کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا چیک جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو موصول ہوگیا، چیف جسٹس نے اپنے ذاتی اکائوٹنس سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا۔ جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتہ جناح ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران ایمرجنسی، نیورو سرجری، آئی سی یو اور ریڈیالوجی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے ہسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔