• news

کراچی: سلیکشن نہ ہونے پر سابق کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے زریاب نے خودکشی کرلی

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے جواں سال بیٹے زریاب نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ نوجوان زریاب خود بھی ابھرتا ہوا کرکٹر اور اوپنر کی حیثیت سے کراچی کے مشہور کلب یونائیٹڈ جم خانہ کی طرف سے کھیلتا تھا جبکہ حال ہی میں لاہور میں ہونے والے انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اس نے کراچی کی نمائندگی کی تھی تاہم جب وہ کراچی کے زون 4 سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دے کر کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ انتہائی دلبرداشتہ تھا اور اسی بنا پر زریاب نے پیر اور منگل کی درمیانی شب گلے میں پھندا ڈال کر خود کو موت کے حوالے کردیا۔ جوان بیٹے کی موت پر سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کو گہرا صدمہ پہنچا اور انہوں نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار کرکٹ کے ناخدائوںکو ٹھہرایا۔ جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ یہ اندوہناک واقعہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نتیجہ اور کرکٹ کے غیرمنصفانہ نظام پر طمانچہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن