بھارت کا جنگی جنون‘ جوہری صلاحیت کے حامل اگنی ٹو میزائل کا تجربہ
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل اگنی ٹو کا تجربہ کیا ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اگنی ٹو کا ریاست اڑیسہ میں تجربہ کیا گیا ہے۔ دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل اگنی ٹو ایک ہزار کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔