• news

عمران کا میرے ساتھ شادی کے دوران ہی بشریٰ سے افیئر تھا: ریحام کا دعویٰ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان نے شادی کے دوران بیوفائی کی۔ عمران خان میرے ساتھ دوسری شادی ختم ہونے سے پہلے ہی بشریٰ وٹو سے رابطے میں تھے۔ غیرملکی جریدے کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ طلاق سے پہلے ہی بشریٰ وٹو سے ان کا افیئر تھا۔ عمران خان اس وقت بھی ایک وفادار اور قابل بھروسہ شوہر نہیں تھے۔ عمران ہرجائی ہیں وفادار شوہر نہیں تھے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق عمران خان نے 66 برس کی عمر میں روحانی مرشد سے شادی کر کے خود کو مزید متنازعہ کر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میری شادی سے تقریباً 3 سال قبل سے ہی عمران خان اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطے میں تھے جبکہ مجھے علم ہے کہ دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے تاہم اس کا اعلان بعد میں کیا گیا، بالکل ماضی کی طرح جب عمران خان نے مجھ سے شادی کے دو ماہ بعد دنیا کو ہمارے رشتے کے بارے میں بتایا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریحام نے چونکا دینے والے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے سابق شوہر ہیں لیکن وہ اپنے افیئرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کے باعث بن رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن