نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق جلد بازی سے فیصلہ نہیں ہو گا، وزارت داخلہ مروجہ قواعد کو پیش نظر رکھے گی: احسن اقبال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست کل ہی وزارت داخلہ کو موصول ہوئی ہے لہٰذا اس بارے میں جلد بازی سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ منگل کی شب ’’نوائے وقت‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارے وزارت داخلہ مروجہ قواعد کو پیش نظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔