ونٹر اولمپکس گیمز: ناروے نے جرمنی کو میڈلز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا
پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریامیں جاری ونٹر اولمپکس میںناروے نے جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ناروے 9سونے ‘9چاندی اور 8کانسی کے تمغے جیت کر پہلے نمبر پر آگیا ۔ جرمنی سونے کے 9‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے چار تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ ہالینڈ سونے کے چھ ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے دو تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ۔کینیڈا نے پانچ سونے ‘ہانچ چاندی اور چھ کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ امریکہ سونے کے پانچ ‘چاندی کے تین اور کانسی کے دو تمغے جیت کر پانچویں نمبر پر ہے ۔ سویڈن نے سونے کے چار ‘چاندی کے تین ‘آسٹریا نے سونے کے چار ‘چاندی کے دو اور کانسی کے چار‘فرانس نے سونے کے چار ‘چاندی کے دو ‘کانسی کے چار ‘جنوبی کوریا نے سونے کے تین ‘چاندی کا ایک اور کانسی کے دو‘جاپان نے سونے کے دو ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین ‘سوئٹزر لینڈ نے سونے کے دو ‘چاندی کے چار اور کانسی کا ایک ‘اٹلی نے سونے کے دو ‘چاندی کا ایک ‘کانسی کے تین ‘چیک ریپبلک نے سونے کا ایک‘چاندی کے دو اور کانسی کے تین ‘سلواکیہ نے سونے کا ایک ‘چاندی کے دو ‘بیلا روس نے سونے کا ایک اور چاندی کا ایک ‘برطانیہ نے سونے کا ایک ‘کانسی کے تین ‘پولینڈ نے سونے کا ایک ‘یوکرین نے سونے کا ایک تمغہ جیت رکھا ہے ۔