• news

ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

راولپنڈی (صباح نیوز)کرنسی سمگلنگ کیس سے شہرت پانیوالی ڈالر گرل ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی منگل کو بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکیں جبکہ ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بھی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔جس کے بعد عدالت نے ایان علی کی منگل کی تاریخ پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

ای پیپر-دی نیشن