لاہور ، قصور : اوباشوں کی دو بچوں سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار
لاہور ، قصور (نامہ نگار+نمائندگان) مانگامنڈی کے علاقہ میں اوباش نے 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تالاب سرائے کے قریب محنت کش یعقوب کا 6 سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ہمسایہ ابوبکر بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں جبکہ دیگر واقعات میں قصور، جھنگ، کمالیہ میں 2 لڑکیوں اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پھولنگر کے 9 سالہ فہد اقبال کو ملزم رمضان عرف جانی ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کمالیہ میں ملزم مقصود نے یاسمین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاجبکہ جھنگ میں ملزم راشد نے (ص) کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔