نوازشریف کی وزارت عظمیٰ پر بحالی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے پر ہائیکورٹ نے مزید دلائل طلب کرلئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے پر بحال کرنے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگرنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا جائے۔
دلائل طلب