راولپنڈی: مولانا سمیع الحق کو دل کی تکلیف، اے ایف آئی سی منتقل حالت تسلی بخش ہے: خاندانی ذرائع
راولپنڈی ، نوشہرہ کینٹ (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو دل کی تکلیف کے باعث عارضہ قلب کے ہسپتال اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ناسازی طبع کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرلیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی طبیعت اب ٹھیک ہے، صرف شوگر کی زیادتی تھی ڈاکٹرز نے مولانا کو آرام کا مشورہ دیا ہے اور شوگر کا لیول کنٹرول کرنے کیلئے ٹیسٹ بھی کرلئے گئے ہیں۔ مولانا احمد شاہ کے مطابق مولانا کو عارضہ قلب کی شکایت پر اے ایف آئی سی راولپنڈی میں داخل کرایا گیا، تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں۔ جلد گھر منتقلی کا فیصلہ کیا جائیگا۔
مولانا سمیع الحق