بشریٰ بی بی صوفی بزرگ عمر بھر حجاب کیا: عمران
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمر بھر حجاب کیا ہے اور وہ ایک صوفی بزرگ ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی میرے سے بہت آگے ہیں اور 30سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں‘ بشریٰ بیگم کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ ہے میں بشریٰ بیگم سے 2 سال پہلے ملا۔ انہوں نے کہا کہ کیا بشریٰ سے ملنے سے پہلے میں کامیاب انسان نہیں تھا؟ ایسا نہیں ہوسکتا کوئی انگلی پکڑا کر آپ کو کامیاب بنادے جبکہ مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ پیری، مریدی اور صوفی ازم میں فرق ہوتا ہے، تنقید کرنیوالے اسلام کی تاریخ سے ناواقف ہیں جبکہ شادی میں سب سے اہم کسی کی عزت اور انسان کا کردار ہوتا ہے۔
صوفی بزرگ