• news

بھائی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے پر نثار محمد خان سینٹ، مسلم لیگ ن کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد (صباح نیوز) حکمران جماعت کے خیبر پی کے سے سینیٹر نثار محمد خان بھائی حاجی فدا محمد خان کو سینٹ کے لئے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے پر مسلم لیگ (ن) اور سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ استعفی کا اعلان سینٹ اجلاس میں کیا گیا ان کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔ آئین پاکستان کو سینے سے لگا کر نثار محمد خان ساتھی ارکان کو خدا حافظ کہہ کر چلے گئے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ابزرویشن دی ہے بھائی کے دوسری سیاسی جماعت میں ہونے پر کسی سینیٹر کی طرف سے اپنی جماعت اور سینٹ سے استعفی نئی منفرد روایت ہے۔ اجلاس میں سینیٹر نثار محمد خان نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اپنی جماعت کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا، قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی ہدایت کا احترام کیا ڈھائی سال قبل بھی وفاق کے تقدس کا معاملہ آیا تو مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا میں اپنے بھائی حاجی فدا محمد خان کی وجہ سے اس سیاسی مقام پر پہنچا ہوں۔ ڈھائی سال قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے بھرپور سیاسی کارکن ہیں جسکی وجہ سے انہیں تحریک انصاف نے سینٹ کا ٹکٹ دے دیا ہے، میری سیاسی وابستگی کے حوالے سے ٹکٹ دیتے ہوئے تحریک انصاف نے اگرچہ کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ورکر کی حیثیت سے پارٹی کے لیے میری خدمات ہیں ،آئین کے تحت حلف کی پاسداری کے لیے ضمیر مطمئن ہے مطمئن ضمیر کے ساتھ جا رہا ہوں میں نے کوئی سیاسی کارڈ نہیں کھیلا بھائی بہت زیادہ عزیز ہے سیٹ اور پارٹی رکنیت کو مقدس امانت سمجھا۔نثار محمد نے کہا کہ پارٹی اختلافات کے باعث سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ بھائی فدا کو تحریک انصاف کی ٹکٹ ملنے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سیاسی کارڈ کھیلنا ہوتا تو دو سال پہلے کھیل سکتا تھا۔ میں نے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا ہے۔ نثار محمد نے کہا کہ پارٹی اختلافات کے باعث سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ بھائی فدا کو تحریک انصاف کی ٹکٹ ملنے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سیاسی کارڈ کھیلنا ہوتا تو دو سال پہلے کھیل سکتا تھا۔ میں نے اپنے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا ہے۔


نثار محمد

ای پیپر-دی نیشن