• news

نوازشریف 3 اکتوبر 2017ءکو 4سال کیلئے پارٹی صد رمنتخب ہوئے‘ نااہلی کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا

لاہور( این این آئی+آئی این پی) سپریم کورٹ سے 28جولائی کو پانامہ فیصلے میں نا اہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کا بل منظور کرایا تھا جس سے نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی تھی۔مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو 3 اکتوبر 2017ءکو آئندہ چار سال کیلئے صدر منتخب کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے بھی بریکنگ نیوز کے طور پر نشرکیا اور مختلف تبصرے کیے جاتے رہے ۔بھارتی ٹی وی چینلز، امریکی، برطانوی اور دیگر غیر ملکی ٹی وی چینلز اور نیوز ویب سائٹس پر نوازشریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی پر مختلف تبصرے کیے گئے اور کہاگیا کہ اس فیصلے سے ملک کی سیاست اور معیشت کے حوالے سے مختلف اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
عالمی میڈیا

ای پیپر-دی نیشن