• news

مسلم لیگ (ن) کیلئے پریشان کن صورتحال‘ غیر معمولی مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹانے کے فیصلے نے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو ایک بار پھر پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا ہے جس سے نکلنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا غیرمعمولی مشاورتی اجلاس آج پنجاب ہا¶س میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کی منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میں چیدہ چیدہ مسلم لیگی رہنما‘ وفاقی وزراءاور قانونی ماہرین شرکت کریں گے۔ آج مسلم لیگ (ن) سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائیگا جس میں پارٹی کے قائم مقام صدر کی تقرری کی منظوری دیگی۔ بعدازاں قائم مقام صدر کے انتخاب کیلئے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بدھ کی شام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔ باہمی مشاورت کے بعد آج اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) الیکشن کمشن کی ہدایت کے مطابق 45 روز کے اندر صدر کا انتخابی عمل مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر کیلئے دو متوقع امیدوار میاں شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز ہیں۔
مشاورتی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن