• news

مسلم لیگ (ن) کو 45 روز میں صدر منتخب کرنا ہے، الیکشن کمشن کا احسن اقبال کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ سے نواز شریف کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے آئین کے تحت سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سات روز میں بلانا سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے آئین کے مطابق 45 دن کے اندر صدر کے خالی عہدے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کا عہدہ 28 جولائی 2017ء سے خالی ہو چکا ہے۔ عہدے کو مسلم لیگ (ن) کے آئین کے تحت پر کیا جائے۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق پارٹی صدر کے بغیر مسلم لیگ (ن) غیر فعال ہوگئی۔ قبل ازیں الیکشن کمشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا۔ الیکشن کمشن ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سینٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دیکھنے اور تمام قانونی پہلوﺅں پر غور کرنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔
الیکشن کمشن خط

ای پیپر-دی نیشن