اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عدالت عالیہ نے وقت نیوز کے اینکر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی معافی نامہ جمع کرانے پر ختم کی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔ اس موقع پر وقت نیوز انتظامیہ اور مطیع اللہ جان کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جواب منظور کر لیا، جبکہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے مزید کارروائی مؤخر کر دی گئی ہے۔