امریکہ داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے، تعلقات بحالی مشکل ہو گی: روس
ماسکو (نیٹ نیوز) روس کا کہناہے کہ امریکہ روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ روس، امریکہ تعلقات کی بحالی اور بہتری بہت مشکل کام ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ کے باہمی روابط یوکرائن کے تنازعہ اور شامی خانہ جنگی اور امریکی صدارتی انتخابات میںمداخلت کے الزامات کی وجہ سے بھی سرد جنگ کے بعد سے اپنی اب تک کی نچلی ترین سطح پر آچکے ہیں۔ امریکی الیکشن میں مبینہ مداخلت کے الزام میں واشنگٹن کی طرف سے تیرہ روسی شہریوں پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔ ماسکومیں نائب وزیر خارجہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ مارچ میں ہونے والے روسی صدارتی الیکشن سے قبل امریکہ روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہا ہے۔