• news

گورنر سٹیٹ بنک تعیناتی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو دوبار نوٹسز جاری کردیئے

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے۔بدھ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ اہم ترین نوعیت کا کیس ہے ترجیحی بنیاد پر سنا جائے، طارق باجوہ کی تعیناتی خلاف قانون کی گئی،عدالت نے استدعا منظور کر لی، واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی سیکرٹری فنانس اور گورنر سٹیٹ بینک کو نوٹسز جاری کیے تھے مگرفریقین کی جانب سے آج بھی جواب داخل نہ کرایا جا سکا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن