• news

نوازشریف نے فرنٹ سیٹ مریم نواز کو دیدی‘ خود گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے

سلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے احتساب عدالت سے واپسی پر مریم نواز شریف کو اپنی جگہ گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر بٹھا دیا اور خود پچھلی سیٹ پر جا بیٹھے۔ اس سے قبل نواز شریف جتنی بار بھی عدالت پیش ہوئے تھے وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر آتے رہے لیکن اپنی برطرفی کے بعد پہلی مرتبہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے اور اگلی سیٹ پر مریم نواز کو بٹھا دیا، غیر ملکی گواہ کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع آیا تو پہلی بار کمرہ عدالت کو لاک کر دیا گیااورکمرہ عدالت کے اندر آنے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سابق وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے۔ عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر پہلی بار سابق وزیراعظم نوازشریف نے گاڑی کی اگلی نشست پر خود بیٹھنے کی بجائے مریم نواز کوببھا دیا۔ضمنی ریفرنس کی سماعت میں جب غیر ملکی گواہ کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع آیا تو پہلی بار کمرہ عدالت کو لاک کر دیا گیااورکمرہ عدالت کے اندر آنے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن میں ہائی کمشنر کے بائیں طرف فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے اور دائیں طرف اختر ریاض براجمان تھے،شریف فیملی کے دونمائندے سعد ہاشمی اور بیرسٹر امجد ملک بھی ہائی کمیشن میں موجودتھے۔استغاثہ کے دونمائندے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور امجد مجید اولکھ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب لاہور بھی موجودتھے،خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر کی لندن ہائی کمیشن موجودگی پر اعتراض اٹھایا،تاہم بعد میں سردار مظفر کو ہائی کمیشن میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ۔ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر جو ڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر نوازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ دریں اثناءمسلم لیگ(ن) کی خواتین نے مریم نواز سے ملاقات کی۔ سائرہ افضل تارڑ نے اپنے خلاف نیب کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے‘ سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔
پیشی جھلکیاں

ای پیپر-دی نیشن