• news

”چودھری دے گھوڑے نے سب نوں اگے لایا ہویا اے“ نوازشریف کے لطیفے پر رہنماﺅں کے چہروں پر مسکراہٹ‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (صباح نیوز + این این آئی) چودھری دے گھوڑے نے سب نوں اگے لایا ہویا اے۔ پنجاب ہاﺅس میںنوازشریف نے یہ لطیفہ سنایا تو زبردست قہقہے لگ گئے۔ سب کے چہروں پر ہنسی بکھر گئی۔ گپ شپ اور لطیفے سنانے کے دوران نوازشریف سمیت شرکائے اجلاس محظوظ ہوتے رہے۔ ایک موقع پر نوازشریف نے لطیفہ سنایا کہ ”ایک چودھری انتہائی تیزی سے چکر لگا رہا تھا‘ سگریٹ پہ سگریٹ پی رہا تھا‘ پاس ہی ایک ہمدرد نے پوچھا‘ چودھری صاحب خیر ہے اتنی تیزی سے چکر اور سگریٹ پہ سگریٹ پئے جا رہے ہو۔ سامنے چودھری کا گھوڑا ریس میں شریک تھا۔ وہ بار بار اس کو دیکھ رہا تھا‘ یہ شخص سمجھ گیا اور چودھری سے پوچھا کہ آپ کا گھوڑا کون سا ہے اور کیوں پریشان ہیں۔ چودھری کا گھوڑا ریس میں سب گھوڑوں سے پیچھے تھا۔ چودھری اسے بار بار دیکھتا اور پریشان ہو جاتا۔ پوچھنے والے کا اصرار بڑھ گیا تو چودھری بولا کہ میرے گھوڑے نے سب نوں اگے لایا ہویا اے۔“ اس لطیف کی گزشتہ روز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن