• news

قومی کھیل ہاکی کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے : عرفان الحسن بھٹی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہر سطح پر انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے کھیل کے انتظامی معاملات کو پیشہ وارانہ انداز میں چلانا ہو گا۔ قومی کھیل کی حالیہ کارکردگی انتہائی خراب ہے ان حالات میں رواں سال ہونیوالے بڑے مقابلوں میں اچھے نتائج حاصل کرنا مشکل ہو گا۔
حکومت نے پاکاتان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کیے ہیں اب پی ایچ ایف انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فنڈز کا مناسب استعمال کرتے ہوئے کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے اقدامات کرے۔ ہمیں مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے کلب ہاکی کو زندہ کرنے کے لیے گراس روٹ لیول پر توجہ دینا ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن