ڈی جی آئی ایس پی آرکی پی ایس ایل ٹیموں کیلئے نیک خواہشات
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شریک ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شریک ٹیموں اورپاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے منتظرہیں۔