• news

شمالی کوریا کا وفد جنرل کم ینگ چول کی سربراہی میں ونٹر اولمپکس گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریگا

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنے ایک جرنیل کو ونٹر اولمپکس گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔ جنرل کم ینگ چول شمالی کوریا کے انٹیلی جنس چیف ہیں جو گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے ۔ رپورٹ کے مطابق جنرل کم جنوبی کوریا پر متعدد حملے کرانے میں ملوث ہیں ۔ جنوبی کوریا کے مطابق گیمز کے دوران شمالی کوریا اور امریکی وفد کے درمیان کوئی میٹنگ نہیں ہو گی ۔ شمالی کوریا کا وفد جنوبی کوریا میں تین دن تک قیام کرے گا۔ امکان ہے کہ اس دوران جنوبی کوریا کے صدر سے بھی ملاقات ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن