• news

نیوی نے واپڈا کو ہرا کر والی بال سیریز 2-2 سے برابر کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) نیوی نے نیشنل چیمپئن واپڈا کو شکست دے کر 7 میچوں کی والی بال سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ سیریز کا پانچواں میچ آج (23 فروری ) لیہ میں کھیلا جائے گا۔ نیوی نے دفاعی چیمپئن کو باآسانی تین صفر سے شکست دی۔ گورنمنٹ ہائی سکول فاربوائز تونسہ شریف میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوی نے واپڈا کو پہلے سیٹ میں 25-21 سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سکور 25-21 ہی رہا جبکہ تیسرے سیٹ میں نیوی نے واپڈا کو 25-18 سے قابو کرکے سیریز میں واپڈا کی برابری کا موقع حاصل کیا۔ نیوی کی جانب سے مبشر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیم کے لئے اہم کردارادا کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین تحصیل کونسل ڈیرہ غازی خان سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں 40 ہزارروپے جبکہ واپڈا کی ٹیم کے لئے 30 ہزارروپے نقد انعام کا اعلا ن کیا۔ اس سے قبل سیریز کے تیسرے میچ میں نیوی نے واپڈا کو2-1 سے شکست دی۔ پہلا سیٹ 26-24 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ واپڈا نے 26-28 سے اپنے نام کرکے مقابلہ برابر کیا تاہم تیسرا سیٹ میں نیوی نے 25-22 سے واپڈا کو شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح کا مزہ چکھا۔

ای پیپر-دی نیشن