قصور: پتنگ بنانے‘ فروخت اور اڑانے والے7ملزم گرفتار‘ ڈوربرآمد
قصور+کامونکے(نامہ نگار)پولیس نے گزشتہ روز پتنگ بنانے ،فروخت اور اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے کامونکے میں ایک جبکہ قصور سے 7ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن قدوس نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوضلع بھر میں پتنگ بازی،پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ اے ڈویژن حاجی محمد اشرف،ایس ایچ او بی ڈویژن وحید عارف،ایس ایچ او مصطفی آباد حاجی محمد اکرم اور ایس ایچ او صدر پتوکی طاہر محمود نے بھاری نفری کیساتھ اپنے اپنے علاقوںمیں موثر کارروائی کرتے 7ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے اور ملزمان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں پتنگیں ‘ ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔کامونکے میں پتنگ بازی کرتے نوجوان کو دھرلیا گیا۔گزشتہ روز محلہ اولکھ آباد کا سبحان پتنگ بازی کررہاتھا صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔