• news

لاہور: ڈاکے‘ چوریاں‘ شہریوں سے نقدی‘ زیورات لوٹ لئے گئے

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کا ہنہ کے علا قے میںصادق کے گھر سے8لا کھ روپے ،کو ٹ لکھپت کے علا قہ میںخر م کے گھر سے5لا کھ روپے، ما نگا منڈ ی کے علا قہ میںامین کے گھر سے3لاکھ40ہزار روپے ،سمن آ با د کے علا قہ میںشہز ادکے گھر سے2لا کھ روپیکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان، ڈیفنس میں نادر کی فیملی کو یر غما ل بنا کرجو ہر ٹا ئو ن میںمقصو دکی فیملی کو یر غما ل بنا کرایک لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 7وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ۔چوروں نے کوٹ لکھپت میں تین دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کا سامان و نقدی چوری کر لیا۔چوروں نے مسلم ٹا ئو ن سے نعیم،قائد اعظم انڈ سٹر یل اسٹیٹ سے ایو ب کی کاریں جبکہ مستی گیٹ سے شبیر،شیر ا کو ٹ میںطاہر،مسلم ٹا ئو ن سے جمال ،با غبا نپو رہ میں اختر،سند رسے یا سر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن