’’میں شرارت کے موڈ میں نہیں‘‘ وفاقی وزیر طارق فضل کے ریمارکس پر اعظم موسیٰ خیل برہم
اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ میں سی ڈی اے میں کرپشن کے حوالے سے سوال کرنے پر وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا اعظم موسٰی خیل شرارت کے موڈ میں ہیں اس لئے اس طرح کے سوال کر رہے ہیں جس پر سینیٹر شدید برہم ہوئے اور کہا میں شرارت کے موڈ میں نہیں انکشاف کے موڈ میں ہوں۔