• news

گوادر اور چا بہارعلاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں: وزیر دفاع

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے۔ وہ جمعرات کو پاک ایران سعودی عرب تعلقات‘ چیلنجز کے موضع پر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے۔ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان عالی تعلقات کے حوالے سے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نواز شریف کے وژن کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر توجہ دی۔ پاکستان فرقہ واریت سے ہٹ کر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔ ایران سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کررہے ہیں۔ آرمی چیف اور وزیر دفاع پیداوار بھی تعلقات میں بہتری کے لئے ایران گئے۔ پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سی پیک کے تناظر میں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کئے پاکستان معاشی ترقی کے لئے بہت سے مشترکہ مواقع فراہم کررہا ہے۔ گوادر اور ایران کی چاہ بہار بندرگاہیں علاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن