• news

سردار عتیق کی پمز میں انجیوپلاسٹی سسٹنٹ ڈالا گیا، آئی سی یو منتقل

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی جمعرات کے روز پمز اسلام آباد کے شعبہ امراض قلب میں سرجن ڈاکٹر ناصر گردیزی نے انجیو پلاسٹی کی، انہیں ایک سٹنٹ ڈالنے کے بعد 24 گھنٹے کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا جہاں ملاقاتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،انہیں پہلے ہی دو سٹنٹ ڈالے جاچکے ہیں۔ان کے سٹاف افسر محمد عبدالحیا نے بتایا کہ سردار عتیق احمد خان جمعرات کو معمول کے چیک اپ کیلئے پمز میں گئے جہاں ماہر امراض قلب ڈاکٹر ناصر گردیزی نے فوری طور پر ایک سٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ،توقع ہے کہ وہ جمعہ کے روز گھر منتقل ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن