• news

حمید سیالوی کی صحت مزید بہتر، حامد رضا نے عیادت کی، آج قاسم سیالوی کیساتھ پریس کانفرنس کرینگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کی طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، پرائیویٹ ہسپتال میں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔گزشتہ روز بھی ان کی عیادت کے لئے آنے والوں کا خاصا رش رہا۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے خواجہ حمید الدین سیالوی کی عیادت کی جبکہ مریدین بھی رات گئے تک آتے رہے اور پیر آف سیال شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے رہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے قاسم سیالوی سے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں ترجمان سنی اتحاد کونسل کے مطابق قاسم سیالوی کے ساتھ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاسہ پہر تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن