• news

پاک چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا ا جلاس، سفیر کی بھی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں پاک چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں چین کے سفیر ژاؤ ژیانگ نے بھی شرکت کی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے پاک چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کو دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ دی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ سی پیک سے جی ڈی پی گروتھ میں 2 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ سی پیک 70ہزار ملازمتیں پیدا کرسکتا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کے منصوبے شروع کئے جائیں۔ سسی پلیجو نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں کیٹی بندرگاہ کو شامل کیا گیا ہے یا نہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سی پیک پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر سینٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ چینی سفیر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرسکتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اپنی مارکیٹیں کھول رہا ہے اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن رہا ہے۔ چین نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ پاکستان چین کیلئے بہت اہم ہے۔ چین بلوچستان کے 500طلبا کیلئے اسکالرشپ پروگرام شروع کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن