ہائیکورٹ نے بسنت پر پابندی کیخلاف درخواست لارڈ میئر لاہور کو بھجوا دی، 7 روز میں فیصلے کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے بسنت پر پابندی کیخلاف دائر درخواست لارڈ میئر لاہور کو بھجوا دی ہے اور ہدایت کی کہ درخواست گزار تنظیم کا موقف سن کر سات دنوں میں فیصلہ کیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے بعد دیا جس میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر َاو لارڈ میئر لاہور کو فریق بنایا گیا اور بسنت پر پابندی اور پتنگ سازی کے کاروبار سے منسلک افراد کو ہراساں کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار تنظیم کے مطابق لاہور کے باسیوں کو بسنت کو تہوار منانے کا پورا حق ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے بتایا کہ بسنت پر پابندی ہے جس کی پتنگ سازی اور اسے فروخت کرنے کے کاروبار سے سینکڑوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔