• news

دانیال عزیز توہین عدالت کیس‘ وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے ایجاد کیا: جسٹس عظمت

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں فاضل عدالت نے د انیال عزیز کو نشر کی گئی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور ویڈیو فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کوسپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جسٹس عظمت سعید نے استفسارکیا کہ ہم نے آپ کے لیے سکرین آویزاں کی ہے،ہمیں کونسی فلم دکھا رہے ہیں؟ کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا؟ جس پردانیال عزیزکے وکیل نے کہا میں نے کوئی فلم نہیں دکھانی تحریری جواب داخل کروایا ہے، پی آئی ڈی کو بھی اصل تقریر کے کلپ کے لیے درخواست کی ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جو ہم نے خود ایجاد کیا اور استفسار کیا کہ وکیل صاحب آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے،یاد رکھیںکریڈٹ کارڈ کی ایک حد ہوتی ہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرادیا ہے اور آج کل جو فلم چل رہی ہے یہ آپ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں ۔
دانیال عزیز/توہین کیس

ای پیپر-دی نیشن